پاکستان، ویت نا م ما بین قر یبی دوستا نہ تعلقات ہیں،مرتضی جاوید عباسی

پاکستان، ویت نا م ما بین قر یبی دوستا نہ تعلقات ہیں،مرتضی جاوید عباسی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویت نا م کے ما بین قر یبی دوستا نہ تعلقات ہیں او ر پاکستان پا رلیمانی ،اقتصادی اور عوامی سطحُ پر رابطوں کو فروغ دیکر مو جودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار ویت نا م کے سفیر نگیون ژوان لیو سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہو ں نے جمعہ کے روز پا رلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی سپیکر سے ملا قات کی۔ڈپٹی سپیکر نے دونو ں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ کے ما بین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونو ں اقوام کو قریب لانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے ملک میں سرما یہ کا ر دوست پا لیسیا ں متعارف کرائی ہیں جن سے پا کستان میں سرما یہ کا ری میں اضافہ ہو ا ہے اور ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف اقتصادی شعبوں خصو صاتوانائی ،معد نیا ت، صنعت اور انفراسٹر یکچرکے شعبو ں میں سرما یہ کا ری کے وسیع مو اقعے مو جو د ہیں جن سے ویت نام کی تاجر برادری مستفید ہو سکتی ہے۔انہو ں نے دونو ں ممالک کے ما بین تجارتی حجم میں اضا فے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے سفیر کو ویت نا می سرما یہ کا روں کو پا کستان میں سرما یہ کا ری پر اما دہ کر نے کے لیے کہا ۔ویت نا م کے سفیرنے کہا کہ ویت نا م پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑ ی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنا نے کا خواہش مند ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ویت نام ایک مضبو ط اور خو شحال پا کستان دیکھنے کاخواہا ں ہے۔ کیو نکہ مضبو ط اور خو شحال پا کستان خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔انہو ں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فر و غ دینے کے لیے ڈپٹی سپیکر کی ارا کین پا رلیمنٹ کے ما بین رابطو ں میں اضافے کی تجویز سے اتفاق کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ویت نا م کی تجارتی برادری پا کستان میں مختلف اقتصادی شعبو ں سرما یہ کا ری کر رہی ہے اور دونو ں پا ئے جا نے والے تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے انہو ں نے ڈپٹی سپیکر کو پا رلیمانی وفد کے ہمراہ ویت نا م کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -