چکوال پولیس کا اے ایس آئی جھنگی سیداں مقابلے میں شہید

چکوال پولیس کا اے ایس آئی جھنگی سیداں مقابلے میں شہید

  

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل تھانہ سٹی چکوال کے اے ایس آئی محمد اختر خان تھانہ نون کے علاقہ جھنگی سیداں میں پولیس مقابلے میں شہید ہو گئے۔اے ایس آئی اختر خان نے 324 کے ملزم عمران خان ولد سلیم خان ساکن جھنگی سیداں پر اسلام آباد پولیس کے ہمراہ گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی اختر خان موقع پر شہید ہو گئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔شہید نے پسماندگان میں1بیوہ2بیٹے اور بیٹیاں چھوڑی ہے۔اسلام آباد پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے چکوال کے اے ایس آئی اختر خان کو پورے اعزاز کے ساتھ پیر صحابہ قبرستان چکوال میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ انکے آبائی علاقے ڈھیری تحصیل چوآسیدنشاہ میں ادا کی گئی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -