بچے ماں کے حوالے کرنے کاحکم،خاتون کے انکار پر باپ کے سپرد

بچے ماں کے حوالے کرنے کاحکم،خاتون کے انکار پر باپ کے سپرد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں 2بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کے کیس میں ماں کا کمرہ عدالت میں بچوں کولینے سے انکار، عدالت نے ماں کے انکارکے بعدبچے باپ کے ساتھ بھجوا دیئے۔جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی عدالت میں دوبچوں کوباپ کی تحویل سے لے کرماں کے حوالے کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزارخاتون سے استفسار کیاکہ وہ خاوند کے بغیربچوں کی کس طرح بہترپرورش کرسکے گی،عدالت کے استفسارپر خاتون خاموش رہی ، پھربولی وہ بچوں کو لینا ہی نہیں چاہتی،فاضل جج نے استفسارکیا کہ اگربچے نہیں لینے توعدالت سے رجوع کیوں کیا؟خاتون بچے لینے سے انکارکرنے کے بعد کمرہ عدالت سے باہرنکل گئی جس کے بعد عدالت نے دونو ں بچے باپ کے حوالے کرتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔

باپ سپرد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر