اٹک پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی موٹر وے پر حادثہ میں جا ں بحق ہوگیا

اٹک پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی موٹر وے پر حادثہ میں جا ں بحق ہوگیا

  

حسن ابدل(تحصیل رپورٹر)اٹک پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی موٹر وے پر حادثہ میں جا نبحق! تھانہ صدر کی حدود میں کاکول روٹ کی سیکورٹی پر معمور تھا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اٹک پولیس لائن میں تعینات اہلکار کانسٹیبل سید رسول بلٹ نمبر 738موٹر وے پر کاکول روٹ کی سیکورٹی پر تعینات تھا کہ تیز رفتار LWO 2239 جو پشاور کی جانب سے آ رہی تھی کی زد میں آ کر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔حادثہ کا باعث بننے والی کار کے ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی مگر موٹر وے پولیس نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے کچھ فاصلے پر اسے رکنے پر مجبور کر دیا۔جا نبحق ہونے والے کانسٹیبل کی نعش کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -