راولپنڈی پولیس کی اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی16گرفتار

راولپنڈی پولیس کی اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی16گرفتار

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5545گرام چرس ،10لیٹرکھلی شراب ،06بوتل شراب،04عدد پستول 30بورمعہ07روند،04بندوق12بور معہ192روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے .۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے شکیل سے1440گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نصیر سے220گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے یاسمین سے1350گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اجمل سے1130گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مدثر سے1405گرام چرس، تھانہ سٹی نے اکرام سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعیم سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ روات پولیس نے طارق سے06بوتل شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے جبران کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابوکرلیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شوکت سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ مورگاہ پولیس نے عامر سے01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے علی رضا سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،عارف سے01عدد بندوق12بور ڈبل بیرل معہ 31روند، یعقوب سے02عدد بندوق12بور معہ161روند، قبرستان سے01عدد12بور بندوق اورپستول30بور معہ02میگزین، تھانہ روات پولیس نے نثار اور خالد سے1280لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر کے ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -