جوڈیشل مجسٹریٹ اوروکلاء مابین تنازع شدت اختیار کرگیا

جوڈیشل مجسٹریٹ اوروکلاء مابین تنازع شدت اختیار کرگیا

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ثمر حیات اور وکلاء کے درمیان ہونے والے تنازعہ شدت اختیار کر گیا،وکلاء نے ان کی عدالت کا بائیکاٹ کیا اور زیر سماعت مقدمات میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت میں زیر سماعت مقدمات بغیر کسی سماعت کے آئندہ تاریخ پیشی تک سماعت ملتوی کر دی گئی،جبکہ وکلاء اور سول جج کے درمیان صلح کرانے کیلئے سول جج ثمر حیات کی بہن سول جج منہاز حیات اپنا کر دار ادا کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں،عدالتی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز تک سول جج ثمر حیات اور وکلاء کے درمیان صلح ہو جائے گی،زرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگر صلح نہ ہوئی تو سول جج ثمر حیات کو راولپنڈی سے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -