پی آئی اے پری حج آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہیگا

پی آئی اے پری حج آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہیگا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پی آئی اے کا پری حج آپریشن 24جولائی سے شروع ہو گا اور26اگست تک جاری رہے گا ،پی آئی اے وزارت مذہبی امور کے سٹاف کو حج2017ء کے کرایوں میں 10فیصد رعایت دے گا جس میں خدام الحجاج اور سیزنل سٹاف کے افراد شامل ہوں گے ،پی آئی اے کا حج2017ء کا جاری ہونے والا ٹکٹ 60دن تک کار آمد رہے گا ،روانگی سے 7دن پہلے تک ٹکٹ میں مسافر کا نام تبدیل ہو سکے گا ،6000روپے ادا کرنا ہوں گے ،اگر مسافر بر وقت روانہ نہ ہو سکے تو اسے15ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا ،سعودیہ پہنچنے کے بعد شیڈول میں تبدیلی کروانے پر 300روپے سے700سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -