وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ڈیرہ غازیخان میں شہید ہونے والے 3 رینجرز جوانوں کو خراج عقیدت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ڈیرہ غازیخان میں شہید ہونے والے 3 رینجرز جوانوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے رینجرز کے3 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رینجرز کے بہادر جوانوں آصف، آفتاب اور عزیزاللہ نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے جبکہ شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔