بہاولنگر:سی ٹی ڈی پولیس کی بروقت کارروائی ،مبینہ دہشتگرد گرفتار،بم بنانے والا بارہد برآمد

بہاولنگر:سی ٹی ڈی پولیس کی بروقت کارروائی ،مبینہ دہشتگرد گرفتار،بم بنانے ...

  

بہاولنگر(نامہ نگار)سی ٹی ڈی پولیس کی بر وقت کاروائی، مبینہ دہشت گر د گرفتار، ملزم کے قبضہ سے بم بنانے والا بھاری بارود برآمد، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم داعش تنظیم کا اہم رکن ہے ۔ ملزم کو فوری طور پر نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کیمطابق گزشتہ روز حساس اِداروں کی رپورٹ پر سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر دریائے ستلج کے پل مین لاہور روڈ بھکاں والا پتن کے قریب مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔ جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بم بنانے والابارود بر آمد کر لیا گیا۔ ملزم ضلع گجرات کا رہائشی ہے اور ملزم کا نام شہزاد اکرم بتایاجا تا ہے ۔ جسے فوری طور پر سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم دریائے ستلج کے مین پل اور بھکاں پتن کے ٹول پلازہ کو دہشت گر دی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا جسے سی ٹی ڈی پولیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے موقع پر دھر لیا ۔ ملزم کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -