پانامہ لیکس حکمرانوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے،اکبر خان تنولی

پانامہ لیکس حکمرانوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے،اکبر خان تنولی

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)پانامہ لیکس حکمرانوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔عمران خان نے اپنی جدو جہد کے ذریعے ملک کے عوام کو شعور دیاہے۔عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے گذشتہ روز تحصیل حسن ابدال کے مختلف علاقوں یونین کونسل پنڈ مہری۔چھپر۔بھوئی گاڑ۔ٹانڈا اور گردونواح کے دورے کے دوران پارٹی ورکروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ امیدوار چیئرمین ملک ممتاز۔سابقہ امیدوار وائس چیئرمین راشد محمود اور یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری عمار خان کھٹڑ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اکبر خان تنولی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اٹک کے باشعور عوام منافق سیاست دانوں کی حقیقت جان چکے ہیں۔تحریک انصاف اس ملک کے وسائل لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کے خلاف جدو جہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے آج ملک کا بچہ بچہ حقیقت جان چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور عمران خان کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر