بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراکا اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراکا اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزرا اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس آج(ہفتہ) بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں سندھ حکومت اور کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاسشام 6 بجے بلاول ہاس میں ہوگا، اجلاس میں تمام وزرا اور معاونین خصوصی کو تفصیلی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔