مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے میں بھارت چوتھے نمبر پر

مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے میں بھارت چوتھے نمبر پر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں بھارت کا چوتھا نمبر ہے جبکہ اس فہرست میں خانہ جنگی کا شکار ملک شام پہلے نمبر پر ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2015ء میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے گائے ذبح کرنے اور مسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کا اثر دیگر مذاہب سے منسلک افراد پر پڑا۔ پیو ریسرچ سیٹر کی جانب سے اس رپورٹ کو عورتوں پر ظلم و ستم، فرقہ وارانہ تشدد، مذہبی منافرقت اور سماج دشمنی جیسے عناصر کو بنیاد بنا کر مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے میں شام سرفہرست، نائیجیریا دوسرے اور عراق تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -