ڈنگہ ،دکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4نوجوان جاں بحق،3کی حالت تشویشناک

ڈنگہ ،دکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4نوجوان جاں بحق،3کی حالت تشویشناک

ڈنگہ(نمائندہ پاکستان)ڈنگہ ،منگووال چوک پر واقع سیل سنٹر کی دوکان میں جنریٹر کی گیس اور دھواں بھرنے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے 4نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 3کی حالت تشویشناک ہے بتایا گیا ہے کہ پاک چائنا سیل سنٹر میں گذشتہ رات سیل مین کام کرنے کے بعد جنریٹر چلا کر سو گئے جنریٹر کے دھواں اور گیس کی وجہ سے 4نوجوان 14سالہ شہروز ساکن بورے والا ،24سالہ امان اللہ ساکن دنیا پور ،26سالہ کاکا ساکن بورے والااور 25سالہ احمد رضا ساکن بورے والا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 24سالہ عثمان ساکن دنیا پور ،24سالہ جنید ساکن بوراے والا اور 26سالہ عامر ساکن دنیا پور کو تشوتشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ،پاک چائنا سیل سنٹر کے مینجر محمد سرور ساکن بورے والا نے صبح دکان کھولی تو دکان میں گیس بھر چکی تھی فوری طور پر لوگوں کی مدد سے دکان میں موجود افراد کوتشویشناک حالت میں RHCڈنگہ پہنچایا گیا لیکن 4نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے تھے ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حماد ظفر اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل غلام محمد اور ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر