گورنر پنجاب اور وزیر دفاع کی ملاقات قومی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

گورنر پنجاب اور وزیر دفاع کی ملاقات قومی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ ...

اسلام آباد،لاہور( آن لائن) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملاقات میں اہم ملکی ، قومی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ ملک کواس وقت سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد و اتفاق کی ہے اورملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام و نامراد بنانے کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین سمجھا ہے اور یہی وجہ ہے مختصر مدت میں ریکارڈترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کا استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحاات رہا ہے اور حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کے باہمی تعاون اور عوام کی مدد سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے اور اب تمام تر توجہ معیشت کی بحالی پر مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ریاست کی سلامتی ہمارا بنیادی نقطہ اوراداروں کا استحکام اولین ترجیح ہے ،انشااللہ 2018تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اورملک کے غیور اور باشعور عوام کسی بھی شازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح خاک میں ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی امن و امان سے مشروط ہے ا ور حکومت ان دونوں مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ملک کی ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہاہے۔

گورنر ملاقات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر