کوٹ ادو : زائرین کی بس الٹنے سے 35مسافر زخمی
کوٹ ادو ( ما نیٹر نگ ڈیسک)کوٹ ادو میں زائرین کی بس الٹنے سے 35مسافر زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سخی سرور کے مزار سے فیصل آباد جانے والے زائرین کی بس کوٹ ادو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہو گئے جنہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، بس زائرین سے بھری ہوئی تھی جو سخی سرور کے مزار پر حاضری کیلئے گئے ہوئے تھے ،زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔