ڈاکٹرسلیم الزماں صدیقی کو گزرے 23 برس ہوگئے

ڈاکٹرسلیم الزماں صدیقی کو گزرے 23 برس ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف سائنسدان و دانشور پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی 23 ویں برسی بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں جمعہ کو منائی گئی۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ اورسابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری اور پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان سمیت ادارے کے دیگر اساتذہ، نوآموز محققین اور ملازمین نے معروف سائنسدان اور اُستاد کی قبر پر حاضری دی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ جبکہ نمازِ جمعہ سے قبل لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرانی خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ علمی حلقوں میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کو طبعی اور سماجی علوم میں یکساں طور پر معتبر سمجھا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک معتبر سائنسدان بلکہ مستند مصور، شاعر، نقاد، فلسفی اور سائنسی مفکر بھی تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -