سکھر میں بجلی نہ ہونے سے بچہ جاں بحق ہوا ہے،غلام قادر چانڈیو

سکھر میں بجلی نہ ہونے سے بچہ جاں بحق ہوا ہے،غلام قادر چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوا ہے ۔ اس کی ایف آئی آر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف درج کی جائے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر کیا اور کہا کہ سکھر شہر میں بجلی مسلسل بند رہی ، جس کی وجہ سے ایک تین الہ بچہ جاں بحق ہوا اور یہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ۔ جس پر اسپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس موضوع پر تھانے سے رجوع کریں ۔