کراچی پولیس کا سراغ رساں کتا چوری ہوگیا

کراچی پولیس کا سراغ رساں کتا چوری ہوگیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا سراغ رساں کتا چوری ہو گیا، چوری دو دن پہلے ہوئی، مقدمہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سیدرج کروایا گیا۔کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اسپیشل کتا شیٹ زوبرنگ دو نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے میں ایس ایس یو کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے کہ 9اپریل کو دو افراد سید مرغوب رضوی اور ندیم پنجوانی کتوں کی دیکھ بھال کیلیے آئے اور کتا چرا کر لے گئے۔چرائے جانے والے کتے کا نام شیٹ زوبرنگ اس کی عمر 8ماہ اور مالیت تقریبا ایک لاکھ روپے ہے، ایک نامزد ملزم مرغوب رضوی گلشن اقبال بلاک6جبکہ دوسرا ندیم پنجوانی کوٹ ڈی جی کا رہائشی ہے۔سراغ رساں کتے کی چوری کو چار روز گزرچکے ہیں تاہم تاحال نہ اسے برآمد کیا جاسکا ہے نہ ہی ملزمان گرفتار کیے جاسکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -