کراچی ،جے ایس بینک اور ای ایف یو انشورنس میں معاہدہ

کراچی ،جے ایس بینک اور ای ایف یو انشورنس میں معاہدہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس بینک اور ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔اس معاہدے کے تحت ای ایف یو انشورنس لمیٹڈ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے اور لوٹ مار کے دوران حادثاتی موت پر منفرد انشورنس کور دی گئی ہے ۔ای ایف یو جنرل انشورنس اپنی فیلڈ کا ایک قابل ذکر ادارہ ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ایف یو جنرل انشورنس کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سید سلمان راشد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری جے ایس بینک کے ساتھ پارٹنر شپ ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ صارفین کو اس سے فائدہ ہوگا ۔جے ایس بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ ریٹیل بینکنگ کامران جعفر نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین مراعات فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -