ن لیگ 1990کی دہائی والی سیاست کررہی ہے،شہلا رضا

ن لیگ 1990کی دہائی والی سیاست کررہی ہے،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن شہلا رضا کاکراچی کے چھ اضلاع کے سیکریٹریز اطلاعات کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شہلا رضا نے کی ۔اس موقع پر ضلع سینٹرل کے شہزاد مجید، ضلع شرقی کے وقاص شوکت، ضلع کورنگی کے جانی میمن، ضلع ملیر کے میر عباس اور ضلع ویسٹ کے آصف خان شریک ہوئے۔شہلا رضا نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق کے رویہ پرگہرے تشویش کااظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ن لیگ کی حکومت 90کی دہائی والی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو گرفتار کر کے اس طرح لاپتہ کردینا اس کے بارے میں معلومات نہ دینا انتہائی غیر آئینی حرکات ہے۔جس پر ن لیگی حکومت کی خاموشی اور اداروں کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت سندھ کو پانی وگیس کی تقسیم میں بھی منافقہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے مگر پھر بھی چراغ تلے اندھیراکے مصداق سندھ کو اس کے حصے کی گیس تک مہیا نہیں کی جارہی اور ن لیگی حکومت مسلسل آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی زیادتیوں کے سبب پیپلز پارٹی سندھ جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ہم ہر اس عمل ، احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔