عوام پرفریب نعروں میں نہیں آئینگے ،ڈاکٹر امجد علی

عوام پرفریب نعروں میں نہیں آئینگے ،ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) حق پرست گروپ مٹہ کے بانی ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ عوام نے حق پرست کیساتھ ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں عوام یہ ثابت کرکے دنیا پر واضح کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام مذید کسی کی من گھڑت اور جھوٹے وعدوں میں نہیں ائینگے انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ علاقے کی تقدیر ہم بدل کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سمبٹ گاوں میں ایک شمولتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر قائدین بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر پی ٹی ائی کے سعدا للہ سیلمان گوہر علی حضرت علی سہیل اقبال عمر باچا شیراعظیم حسن زادہ اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت حق پرست گروپ میں شمولیت اختیار کی جن کو ڈاکٹر امجد علی اور دیگر قائدین نے ٹوپیاں پہناکر مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اس وقت حق پرست گروپ پر ہیں اور انشاء اللہ عوام نے حق پرست کے ہاتھوں یہاں پر حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں عوام کی حقوق حق پرست عوام کی دہلیز پر دیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکی ہے اور اب عوام کسی کی جھوٹے اور من گھڑت نعروں پر دھوکہ نہیں ہونگے