ن لیگ کے جمشید خان کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کے جمشید خان کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  

صوابی( بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید خان آف کالو خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کاا علان کر دیا۔ انہوں نے شمولیت کا یہ اعلان اپنے حجرہ میں ایک منعقدہ اجتماع میں کیا جس میں صوبائی رہنما و سابق امیدوار پی کے 33صوابی3محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ ، اے این پی یو سی کالو خان کے صدر محمد نہار ، جنرل سیکرٹری عبدالدیان ، صدر حاجی شفیع الرحمن ، جنرل سیکرٹری حاجی وصال محمد ،این وائی او کے بخت زادہ ، جلال ، کاشف ، شمس الزمان، سلیم ، لیاقت شمیم ، شہاب علی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما جمشید خان ، افتخار خان برادران، نظام الدین، غنی ، شیر امان ، تاجون ، شیراز ، دیازخان بابا اور دیگرنے خاندانوں ، رشتہ داروں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا محمد اشفاق ایڈوکیٹ نے شامل ہونے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اے این پی میں مایوس نہیں ہونگے انہوں نے اپنی شمولیت کا فیصلہ بر وقت کیا اور اس پر پشیمان نہیں ہونگے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -