صوابی میں آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل کا احتجاجی دھرنا کل ہوگا

صوابی میں آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل کا احتجاجی دھرنا کل ہوگا

  

صوابی( بیورورپورٹ) ال ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل ضلع صوابی کا احتجاجی دھرنہ سولہ اپریل اتوار کی صبح گورنمنٹ مڈل سکول صوابی میں منعقد ہو گا۔ جس میں صوبائی قائدین شرکت کر ینگے اس سلسلے میں ایک بیان میں آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل ضلع صوابی کے چیر مین محمد طارق، صدر معراج محمد ، سینئر نائب صدر عبدالطیف ، سیکرٹری ملک امان ، سیکرٹری اطلاعات سلیم نواز نے بتایا کہ سولہ اپریل کے جلسے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہے اس احتجاج میں ضلع بھر سے تمام کیڈرز کے اساتذہ بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے کیونکہ یہ معماران قوم کے بقاء کی جنگ ہے اساتذہ کے دیرینہ اور جائز مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -