ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جیل میں قیدی کیموت کی تحقیقات کے احکامات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جیل میں قیدی کیموت کی تحقیقات کے احکامات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے جے ایم آئی سی۔VIIIپشاور ناصر خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سنٹرل جیل پشاور میں پابند سلاسل قیدی امداد حسین و لد غلام رسول سکنہ یکہ توت کی موت کی تحقیقات کریں اور اس کی موت کی وجوہات متعلقہ اہلکاروں کی غفلت وغیرہ سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کر کے مناسب قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اہلکاروں پر ذمہ داری کا تعین بھی کریں اور دفعہ176ضابطہ فوجداری کے تحت معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کو پیش کریں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق مختلف ایف آئی آرز کے تحت ملوث ملزم امداد حسین ولد غلام رسول سکنہ یکہ توت پشاور مبینہ طور پر 10اپریل2017کو دن پونے بارہ بجے دل کے دورے کے سبب جاں بحق ہو گیا تھا کیونکہ اسے علاج کیلئے کبھی جیل سے پولیس سروسز ہسپتال اور کبھی ایل آر ایچ لے جایاجاتا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا۔اس امر کا اعلان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -