مردان واقعہ میں ملوث 8 ملزمان گرفتارکرچکے ہیں ،آئی جی پی
پشاور( کرائمز رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسودنے کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں رونما ہونے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں اور زیادہ ترملزمان کی شناحت بھی کر لی گئی ہے۔اس امر کا اعلان انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے 8 کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔