پاکستان میں اس وقت بھی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،امریکہ

پاکستان میں اس وقت بھی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، ان محفوظ ٹھکانوں کے ذریعے دہشت گرد افغانستان میں حملہ کرتے ہیں۔واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک سی ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔