چھوٹا لاہور ،چیف انسپکٹرہیلتھ کئیرکمیشن کا صحت کے نجی مراکز پر چھاپے

چھوٹا لاہور ،چیف انسپکٹرہیلتھ کئیرکمیشن کا صحت کے نجی مراکز پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھوٹا لاہور (تحصیل رپورٹر) چیف انسپکٹرہیلتھ کئیرکمیشن کا صحت کے نجی مراکز پر چھاپے، گڑھی کپورہ میں غیرقانونی میڈیکل سنٹرز وکلینکل لیبارٹریوں کی شامت آگئی، غیرمستند خاتون سے چلانے پرہیلتھ کئیرسنٹرکا الٹراساؤنڈمشین ضبط کرکے 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،کئی میڈیکل لیباٹریاں سیل کردی گئیں، بعض میڈکل سنٹرز کے اونرز کوشوکازنوٹس جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف انسپکٹرہیلتھ کئیرکمیشن مردان ڈویژن اسداللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری سخت ہدایات کی روشنی میں پورے ڈویژن میں عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی میڈیکل سنٹرز،سٹورزاور میڈیکل لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جسکے تحت گزشتہ روز علاقہ گڑھی کپورہ میں چھاپوں کے دوران اَن کوالیفائیڈسٹاف کیذریعے چلانے اورزائدالمعیاد لیبارٹری ری ایجنٹس رکھنے پرہیلتھ کئیر سنٹرگڑھی کپورہ کا گائنی روم اورکلینکل لیبارٹری سیل اور الٹراساؤنڈمشین ضبط کرلیا گیا جس پرصحت کے متعلقہ صوبائی حکام نے انہیں اَسی ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جبکہ عسکری کلینکل لیبارٹری، حافظ ڈینٹل کلینک کو بھی اَن کوالیفائیڈ سٹاف اور اَن رجسٹرد ہونے پر سیل کردیا گیااسی طرح ڈاکٹرعبدالولی کو بھی اَن رجسٹرد کلنیک اور الٹراساؤنڈ مشین چلانے کی پاداش میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اس موقع پرچیف انسپکٹر اسداللہ خان نے اس عزم کااعادہ کرکے بتایا کہ کسی کو قیمتی انسانی صحت سے کھیلنے نہیں دینگے عوام الناس کو بہترین اور میڈیکل اصولوں کے عین مطابق سروسز مہیا کروانا ہماری ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے تاہم قانون اور قواعدوضوابط کے مطابق صحت کے شعبہ وابستہ لوگوں کو ہرگزبے جاتنگ نہیں کیا جائیگاانکایہ بھی کہناتھا کہ نئی پالیسی کے تحت میڈکل فیلڈ میں مختلف کوتاہیاں بھرتنے والوں کو پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔