محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے نمائشی کبڈی میچ

محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے نمائشی کبڈی میچ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے آر ڈی او بونیر کے زیر اہتمام حلقہ pk79 کڑپہ میں کوگا اور کنکوئی کے مابین کبڈی کا ایک نمائشی مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔کبڈی مقابلہ ایک سنسنی خیز سٹیج پر پہنچ گئی۔جس کو کنکوئی نے اپنے نام کردیا۔کبڈی کے اس ایونٹ کے مہمان خصوصی جے یو آئی حلقہ 79کے صدر محمد زادہ تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آر ڈی او کے چئیرمین حکیم زادہ ،گل واحد اور پروگرام کوارڈینیٹر دواخان جانان بھی موجود تھے،مہمان خصوصی نے آر ڈی او کے اس قسم کے سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے آر ڈی او کا یہاں کے عوام پر احسان ہے۔آخر میں مہمان خصوصی اور حکیم زادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اور تماشائیوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر