گرمی آتے ہی واپڈا بونیر نے عوام کا جینا محال کردیا

گرمی آتے ہی واپڈا بونیر نے عوام کا جینا محال کردیا

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گرمی آتے ہی واپڈا بونیر نے عوام کا جینا محال کردیا۔گھنٹوں گھنٹوں بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔جبکہجب بجلی آبھی جائے تو دس پندرہ منٹ کے بعد چلی جاتی ہے۔عوام نے ضلعی حکومت ،بونیر انتظامیہ اور واپڈا بونیر کے اعلیٰ حکام سے اس صورتحال پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کیمطابق ابھی گرمی ٹھیک طرح شروع تک نہیں ہوئی ہے۔مگر واپڈا بونیر نے اپنی روایات کا بھر پور خیال رکھ کر حسب معمول بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی بند کرنے کا کسی قسم کا ٹائم پریم یا شیڈول موجود نہیں۔مگر دس منٹ کیلئے آکر گھنٹوں تک غائب رہتی ہے۔عوام نے حکام بالا سے بونیر ضلع میں جاری ناروالوڈ شیڈنگ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -