تخت بھائی ،انجمن قصابان کی غیر قانونی جرمانوں کیخلاف غیر معینہ ہڑتال

تخت بھائی ،انجمن قصابان کی غیر قانونی جرمانوں کیخلاف غیر معینہ ہڑتال

  

تخت بھائی (نامہ نگار) انجمن قصابان تخت بھائی نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے ان پر ناجائز جرمانے اور غیر قانونی احکامات کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے بھرپور حمایت کا اعلان ۔ اس سلسلے میں انجمن قصابان اور مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کا مشترکہ اجلاس سلاٹر ہاؤس تخت بھائی میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل ، نائب صدر میر عالم، فنانس سیکرٹری بشیر احمد، انجمن قصابان کے سرپرست اعلیٰ غافر اللہ جان ،صدرحاجی فرمان اللہ ، جنرل سیکرٹری شاد اللہ، نائب صدر صابر اللہ، ڈپٹی سیکرٹری بابو جانی ، فنانس سیکرٹری مسافر اور چیئر مین نعمت اللہ کے علاوہ قصائی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کیں ۔ اجلاس میں جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل کی طرف سے قصائیوں پر بے جا ہزاروں روپے کے جرمانے لگانے اور ذبحہ شدہ جانوروں کے گوشت اپنے قبضے میں لینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے قصائی برادری پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں جو انکی منہ سے نوالے چھیننے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمیں سلاٹر ہاؤس کے اندر جانور ذبح کرنے کے احکامات دے رہے ہیں لیکن سلاٹر ہاؤس انتہائی محدود ہے ۔ تخت بھائی میں روزانہ کے بنیاد پر چالیس کے لگ بھگ جانور ذبح کئے جاتے ہیں لیکن سلاٹر ہاؤس میں پانچ جانوروں سے زائد ذبح کرنے کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانور رات تین بجے اپنے گھروں اور دیگر پاکیزہ جگہوں پر ذبح کرتے ہیں لیکن وٹرنٹی ڈاکٹر صبح پانچ بجے کے بعدآتے ہیں۔ اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل کی طرف سے آئے روز ہزاروں روپے کے ناجائز جرمانوں اور غیر قانونی احکامات کے خلاف جمعہ کے روز سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ پیر کے روز تک اگر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے غیر قانونی احکامات کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم پیر کے روز ڈپٹی کمشنر مردان دفتر کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہر ہ کرنے کا اعلان کیا۔ جسکی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -