یکہ توت کے علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

یکہ توت کے علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر )یکہ توت کے علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا گیاہے پولیس حکام کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے بعد پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے تین ارکان بہار گل ولد تورگل سکنہ یکہ توت ،جمروز ولد امیر خا ن سکنہ ماشو گگر بڈھ بیر ،ہمایون ولد حیات خان سکنہ بشیر آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف علاقوں میں ہونیوالی تین ڈکیتیوں میں لوٹے جانے والا مال جس میں نقد رقم دو لاکھ 80 ہزار روپے ،طلائی زیورات ،ایک عدد لاکٹ ،31 عدد چوڑیاں ،4عدد پستول ،9 عدد موبائل مختلف قسم وقوع میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ،پستول بہ نمونہ F/16 ماسک ،گلبز وغیر ہ برآمد کر کے ملزمان سے مزیدپوچھ گچھ شروع ہے پولیس کی نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے مزیدوارداتوں کا انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر