عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد محمد اکبر خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ڈی او(ایف اینڈ پی) ہری پور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ا سٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کی منتظر عائشہ اشرف(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کو بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر صوابی عمران حسین رانجھا(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم یو پراجیکٹ،اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان زاہد پرویز(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کی خدمات کو بحیثیت ڈی ایم او آئی ایم یو پراجیکٹ مزید تعیناتی کے لئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔