اے این پی ایک بار پھر طاقت بن چکی ہے ،نائب ناظم مٹہ

اے این پی ایک بار پھر طاقت بن چکی ہے ،نائب ناظم مٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان اور صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے اور پیسے کی گندہ سیاست اور سیاسی رشوت پر لعنت بھیجتے ہیں اے این پی پہلے سے زیادہ ایک عوامی طاقت بن چکا ہے انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اس وقت علاقے میں ایک جماعت کو کھلی چھٹی ملنا اور دوسرے جماعت پر پابندیاں لگانا زیادتی ہوگی کارکنان ائندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں مستقبل اے این پی کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں پارٹی تنظیم کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خورشید خان قاسیم خان محمد نعیم خان عبدالجلاخان ایڈوکیٹ حسین علی خان ممتاز علی خان ساجد اقبال امین خان محمد شفیق خان عمرعلی خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس وقع پر تنظیم عہدیداروں کی علاوہ صلاح الدین خان عبدالستارخان ریٹائرڈ بریگیڈئر محمد سلیم خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے حالت جنگ میں جو ترقیاتی کام اور عوام کی خدمت کی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی حق عوام کو سیاسی رشوت کی طور پر دینا سراسر زیادتی ہے اور اے این پی پیسے اور سیاسی رشوت کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں انہوں نے کہا ہر روز نئے افتتاح اور اعلانات عوام کی ساتھ موجودہ حکومت کی فراڈ ہے اور اگر حکومت کے پاس کچھ ہے تو وہ کلاس فور ملازمین کی جائز مطالبات کیوں نہیں پوری کرتے ہے انہوں نے کہا 350 ڈیم ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراونڈ اور پر تحصیل میں سپورٹس کمپلکیس بنانے کی اعلانات کو عملی جامہ پہنانا تو ابھی باقی ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ ہسپتال موجودہ صوبائی حکومت کی بے جا مداخلت کی وجہ سے تباہی کی دہانے پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سے صوبائی حکومت کی طرف سے 30فی صد حصے کو واپس لینا سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جانی قربانیوں کی بدلے سوات میں امن قائم کیا ہے جس میں اج لوگ اپنے اپنے سیاسی نعرے لگاتے ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور علاقے کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور ائندہ بھی دینگے