شیر گڑھ ،صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا دورہ مردان جیل

شیر گڑھ ،صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا دورہ مردان جیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مردان جیل کے دورے کے بعد ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ پر تشریف لے آئیں اور اپنے اعزاز میں دئیے گئے لنچ پارٹی میں شرکت کی کمیٹی کے اراکین کچھ دیر کے لئے ایم پی اے جمشید خان مہمند کے ساتھ ٹھہرے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اراکین جیل خانہ جات کے آئی جی اور اے آئی جی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت مردان جیل کا دورہ کیا جیل کے معائنے کے بعد کمیٹی کے اراکین اور سرکاری افسران ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ واقع شیرگڑھ شامیلات گئے اور اپنے اعزاز میں دئیے گئے لنچ پارٹی میں شرکت کی جن میں ایم پی اے نور سلیم خان ، نجمہ شاہین، ضیاء اللہ بنگش، بخت بیدار خان، رشاد خان،آئی جی جیل خانہ جات حاجی عزیز خان خٹک، اے آئی جی فیاض علی شاہ، جیل سپرنٹنڈنٹ فضل حمید خان اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل تھے وہ کچھ دیر کے لئے ایم پی اے جمشید خان مہمند کے ساتھ ٹھہرے اور مختلف امور پر سیر حاصل بحث کی