بخشالی ،پی کے 30 کے مختلف سکولوں میں مفت کتابیں تقسیم
بخشالی(نمائندہ پاکستان)پی کے تیس کے مختلف سکولوں میں مفت نوٹ بک تقسیم ،جمعیت علماء اسلام پی کے تیس کے رہنما مولانا محمد علی شاہ حقانی نے بچوں میں نوٹ بک تقسیم کیں ،تفصیلات کے مطابق جے یو آئی پی کے تیس کے رہنما مولانا محمد علی شاہ حقانی نے علاقے کے مختلف سکولوں کے یتیم ،نادار اور مستحق طلباء وطالبات میں مفت نوٹ بک تقسیم کئے جس سے علاقہ کے درجنوں نادار طلباء وطالبات مستفید ہو گئے نیز ایسے نادار طلباء جنہیں اپنے تعلیمی اخراجات کا پورا کرنا مشکل ہے انہیں مفت نوٹ بک تقسیم کاری سے حوصلہ اور نیا ولولہ ملا ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد علی شاہ نے کہا کہ اگر معاشرے کے باحیثیت اور مخیر حضرات اس طرح کے کار خیر میں حصہ لیتے رہیں اور اپنی بساط کے مطابق ایسے نادار اور مستحق بچوں کی تھوڑی بہت ہاتھ بٹائیں تو کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گااور ان میں سے اکثر بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے کیونکہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے اکثر بچے چائلڈ لیبر جیسی لعنت کی شکار ہوتے ہیں جن کے ہم سب مجرم ہوتے ہیں ۔