وفاقی حکومت پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری کھول دے ،پلوشہ بی بی

وفاقی حکومت پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری کھول دے ،پلوشہ بی بی

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)وفاقی حکومت لاکھوں پختونوں کے بند شناختی کارڈ فوراًکھول دے۔اس سے پختون قوم میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے۔اپنے ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ بی بی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکو مت لاکھوں پختونوں کے بند قومی شناختی کارڈ کا مسئلہ فوری طورپر حل کرے کیونکہ یہ پختون قوم کا ائینی اور قانونی حق ہے جس سے انہیں کوئی محروم نہیں کر سکتا اس طرح کے مسائل سے پختون قوم میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے اپنے شہریوں کے ساتھ اسطرح کا سلوک کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور قابل مذمت بھی ہے اس سلسلے میں حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں اور پختونوں کو اپنا ائین حق دلوادیں یہ سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسے بروقت حل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -