بٹ خیلہ ،ملاکنڈ لیویزفورس مالی بحران کا شکار

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ لیویزفورس مالی بحران کا شکار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز فورس مالی بحران کاشکارمقامی پیٹرول پمپ کے اسی لاکھ روپے تیل کے مدمیں مقروض صوبائی اورمرکزی حکومت اورمقامی ممبران اسمبلی خاموش اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع میں ریگولرپولیس کے طرح مالاکنڈمیں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملاکنڈلیویزفورس کوپویس کے مقابلے میں ملنے والے مراعات اونٹ کے منہ زیرے کے مترادف ہے جبکہ دوسری طرف مقامی پٹرول پمپ کے مالک کااسی لاکھ روپے مقروض ہوگئے جبکہ صوبائی اورمرکزی حکومت سمیت مقامی ممبران اسمبلی نے بھی اس سلسلے میں مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے علاقے کے مختلف سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمالاکنڈلیویز کومالی بحران سے نجات دلایاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -