ٹانک ،آفیسرز واہلکار انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں ،ڈاکٹر ثقلین
ٹانک (نمائندہ پاکستان)ہیومن رائٹس خیبرپختونخواکے ڈائریکٹر سید محمد فرالثقلین نے کہاہے کہ افیسر زواہلکارانسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں دفاتر میں عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش ائیں انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی صورت میں شکایات ڈائریکٹریٹ اف ہیومن رائٹس کو ارسال کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت سے انکے دفتر میں اہم اجلاس کے دوران انسانی حقوق سے متعلق قومی اور بین الاقوامی قوانین کے متعلق افسران کو اگاہ کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ سمیت ضلع بھر کے مختلف محکمہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد ہیلپ لائن کا اجراء کیا جائیگا تاکہ شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرسکیں۔