سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،3اشتہاری ،78جرائم پیشہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،3اشتہاری ،78جرائم پیشہ ...

پشاور(کرائمز رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز سجا د خان کی نگرانی میں کینٹ، اندرون شہر اور رورل سرکلزکے مختلف تھانہ جات پہاڑی پورہ، مچنی گیٹ، تھانہ چمکنی، تھانہ خان رازق شہید کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان سمیت 73 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 عدد پستول ،ایک شارٹ گن ،ایک عدد بندوق ، سینکڑوں عدد کارتوس اور 01 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مختلف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں آپریشن کے دوران 300 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں 33 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

ٹانک (نمائندہ پاکستان)ٹانک پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران تھانہ ملازئی کے حدود ببر ملاخیل اور نندور میں چھ مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برامد کرلیا ۔تھانہ ملازئی کے ایس ایچ او آدم خان نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران ٹانک پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب چھ ملزمان کو دو کلاشنکوف ، بند وق ، چار رائفلیں ، دو عدد پستول ، تین عدد میگزین سمیت تقریباً اٹھ سو مختلف بو ر کے کارتوس برامد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر