ضلع کونسل پشاور کا اجلاس،چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

ضلع کونسل پشاور کا اجلاس،چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ کو عالمی معیار کے مطابق ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس ‘ صفت غیور ( حاجی کیمپ ) چلڈرن ہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنانے فیصلہ‘ ایمرجنسی وارڈ میں نئی ایکسرے مشین کی تنصیب کا فیصلہ ‘ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے ‘ فارمیسی شاپ ‘ کینٹین ‘نئے فرنیچر کی خریداری ‘ انفیوژن پمپ ‘ کارڈک منیٹر ‘ الیکٹرو لائٹ‘ آکسیجن پلانٹ کی فوری فراہمی کے احکامات جاری ‘ جبکہ تشنج سے بچاؤ کے ٹیکوں کے مفت فراہمی کیلئے 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی فراہم تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی زیر صدارت صفت غیور( حاجی کیمپ ) چلڈرن ہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق پورا سال عوام کو مفت ادویات کی فراہمی اور ہسپتال میں مریضوں کو بلاتعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہواجس میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ ایم ایس ڈاکٹر ایاز صفت غیور ( حاجی کیمپ ) چلڈرن ہسپتال‘ ڈاکٹر قیوم ‘ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ‘ فنانس آفیسر عالمزیب خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر ایاز نے کہاکہ ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت اور ضلع ناظم محمدعاصم خان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت صفت غیور چلڈرن ہسپتال جو کہ صوبے کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر بچوں کے تمام امراض کا علاج مفت فراہم ہورہا ہے جبکہ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی کوششوں کی بدولت بچوں کو تشنج سے بچاؤں کے مفت ٹیکے 24 گھنٹے بچوں کو لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تشنج کی مرض میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے اجلاس میں ضلع ناظم نے پشاورمحمدعاصم خان نے ہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے ‘ فارمیسی شاپ ‘ کینٹین ‘نئے فرنیچر کی خریداری ‘ انفیوژن پمپ ‘ کارڈک منیٹر ‘ الیکٹرو لائٹ‘ آکسیجن پلانٹ کی فوری فراہمی کے احکامات جاری جبکہ ہسپتال میں اے سی پلانٹ کی تنصیب کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق کوصفت غیور ہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے تخمینہ لگاکر پی سی ون جلد سے جلد تیارکرنے اور رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے اور تنبیہ کی کہ ضلعی اور صوبائی حکومت ہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے بصورت دیگر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی واضح رہے کہ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی کوششوں سے ہسپتال میں چند ماہ قبل ڈاکٹرز اور دیگر سٹا ف کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -