پورن میں صفائی مہم کا آغاز

پورن میں صفائی مہم کا آغاز

  

پورن(نامہ نگار) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پورن میں دوروزہ صفائی مہم کا آغازاور بازار الوچ میں واک نکالاگیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر اعظم وزیر اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں سمیت سول سوسائٹی اور بازار تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک میں شرکا نے پلے بورڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے صفائی مہم دودن تک جاری رہیگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی پورن جہانگیر اعظم وزیر نے کہا کہ عوام بھی گندگی کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ مذید گندگی پھیلنے سے پہلے اسکا تدارک ہوسکے انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے صفائی انتہائی ضروری ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -