شانگلہ عدلیہ میں 6 اہلکاروں کی ترقیاں وتبادلے کے احکامات جاری

شانگلہ عدلیہ میں 6 اہلکاروں کی ترقیاں وتبادلے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹر کٹ رپوٹر)شانگلہ عدلیہ میں 6 اہلکاروں کی ترقیاں وتبادلے کے احکامات جاری ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد زیب خان کے دفتر سے جاری ہونے والی اعلامیہ کے مطابق محکمانہ ترقیاتی کمیٹی ضلعی عدلیہ شانگلہ نے عدلیہ کے چھ ملازمین کی ترقی ،تبادلے کا نوٹفیکیشن جاری کردی جس کے مطابق سینئر کلرک نثاراحمد (بی پی ایس 14 )کو ترقی دے کر گریڈ ( بی پی ایس 16)اسسٹنٹ تعنیات کردیا ۔جونئیر کلرک عبدلقادر (بی پی ایس 11) کو ترقی دے کر گریڈ (بی پی ایس 14 ) میں سینئر کلرک تعنیات کردیا ۔جونئیر کلرک عمر دراز (بی پی ایس 11 ) کو ترقی دے کر گریڈ (بی پی ایس 14 ) میں سینئر کلرک تعینات کردیا ۔دفتری جہان مختیار کو (بی پی ایس 4) کو ترقی دے کر( بی پی ایس 11 ) کو ترقی دے کر( بی پی ایس 11 )میں جونئیرکلرک تعنیات کردیا ۔چوکیدارسید کریم ( بی پی ایس 3) کو ترقی دے کر (بی پی ایس 11 ) میں جونئیر کلرک تعنیات کردیا ۔نائب قاصد محمد زیب ( بی پی ایس 3) کو ترقی دے کر (بی پی ایس 4) میں دفتری تعنیات کردیا ۔