ملاکنڈ میں خانہ ومردم شماری کا خیر مقدم کرتے ہیں ،زرین خان گجر

ملاکنڈ میں خانہ ومردم شماری کا خیر مقدم کرتے ہیں ،زرین خان گجر

  

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)گوجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گوجر نے25اپریل سے ملاکنڈ ڈویژن میں شروع ہو نے والی خانہ ومردم شماری کا خیر مقدم کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والی اس مردم شماری کو کامیاب و موثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ کسی بھی دور دراز علاقے کا کوئی گھر اور فرد اس سے محروم نہ رہ جائے اپنی رہائش گاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ موجودہ سائنس و ٹیکنا لو جی کے جدید دور میں کسی بھی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور مضبوط و روشن مستقبل کاا نحصار وہاں کے درست اعداد و شمار پر ہو تا ہے کیو نکہ کسی بھی تعمیراتی وترقیاتی منصوبے کی بنیاد اس سے استفاد حا صل کرنے والی آبادی کی تعداد پر منحصر ہو تی ہے انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سوات بونیر شانگلہ چترال اور ہزارہ کوہستان کے پہاڑوں میں آباد لاکھوں افراد آج بھی زند گی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اسلئے ان محروم علاقوں کی پسماند گی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں انتہائی محتاط طریقے سے خانہ و مردم شماری کی جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -