عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں عدالت عالیہ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس اعجاز انور خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار ارشادعالم کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر درخواست گذار کے وکیل خالدرحمان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار ڈسٹرکٹ آفیسرفرنٹیئرکانسٹیبلری میں تعینات ہے اوراس کی 2012ء سے گریڈ17سے18میں ترقی بنتی ہے تاہم نہیں دی جارہی ہے جبکہ کمانڈنٹ ایف سی نے دو مرتبہ ترقی کاکیس بناکروزارت داخلہ کو بھجوایاتاہم وزارت داخلہ واپس کردیتی ہے جس پر2015ء میں رٹ دائرکی گئی اورمتعدد مرتبہ کمنٹس طلب کئے گئے لیکن سیکرٹری داخلہ 2015ء سے اب تک جواب بھی داخل نہیں کررہے ہیں عدالت نے اس موقع پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردئیے اورسماعت ا گلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -