پنشن فنڈ خرد برد ،اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر کی ضمانت نامنظور

پنشن فنڈ خرد برد ،اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر کی ضمانت نامنظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس اعجازانورخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے پنشن فنڈ میں کروڑوں روپے خوردربرد کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرکی ضمانت پررہائی کیلئے دائردرخواست خارج کردی اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر عمر فاروق نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گذار نعیم احمدصدیقی جنرل پوسٹ آفس پشاورمیں بطوراسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر تعینات ہے جس پرپنشن فنڈ میں ایک کروڑ سترلاکھ روپے خوردبرد کرنے کاالزام ہے اورنیب نے اسے اس الزام کے تحت گرفتارکیاہے اس حوالے سے نیب کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ نعیم صدیقی نے ضمانت پررہائی کے لئے رٹ دائرکی ہے جبکہ ملزم کسی رعایت کامستحق نہیں لہذارٹ پٹیشن خارج کی جائے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن خارج کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -