امریکہ نے جنگ مسلط کی تو نتائج بھگتنے کی تیاری کر لے : شمالی کوریا

امریکہ نے جنگ مسلط کی تو نتائج بھگتنے کی تیاری کر لے : شمالی کوریا

  

سئیول ( ما نیٹر نگ ڈیسک) شمالی کوریاکے نائب وزیر خارجہ سونگ ریول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک کے خلاف جارحیت کی یا ان پر جنگ مسلط کی تو اس کے نتائج امریکہ پر ہوں گے اور وہ یہ نتائج بھگتنے کی تیاری کر لے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سونگ ریول کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ریول نے یہ بھی کہا کہ اوباما کے مقابلے میں موجودہ صدر جارحانہ پالیسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شمالی کوریائی نائب وزیر خارجہ نے امریکا کو متنبہ کیا کہ وہ اشتعال انگیزی سے اجتناب کرے اور اگر جنگ شروع کی جاتی ہے تو اْن کا ملک اْس کا مقابلہ کرے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -