لاہور میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

لاہور میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار
لاہور میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کےتھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پنجاب سوسائٹی کے قریب غازی روڈ سے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارا گیا، جبکہ3کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔مقابلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے3 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد حلیے سے ازبک لگتا ہے۔ مارے جانے والے دہشت گرد نے شلوار اور شرٹ پہن رکھی تھی۔ دہشت گردوں نے5مرلے کا گھر2 ماہ پہلے کرائے پر لیا تھا۔سنگل پورشن گھر کا مالک حفیظ غازی روڈ کا رہائشی ہے۔2ماہ پہلے ایک شخص عظیم نے حفیظ سے گھر کرائے پر لیاتھا۔عظیم بھی حراست میں لئے جانے والوں میں شامل ہے۔عظیم کا عارضی پتہ جوہرٹاون لاہورجبکہ مستقل پتہ راولپنڈی کاہے۔دوسری جانب لاہور میں اقبال ٹاون اور مانگا منڈی کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد زیرحراست میں لے لیے گئے۔

مزید :

لاہور -