مشعل خان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے تھا اور لوگوں کی اس سے کیو ں نہیں بنتی تھی ؟یونیورسٹی ملازم نے اندر کی بات بتا دی

مشعل خان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے تھا اور لوگوں کی اس سے کیو ں نہیں بنتی تھی ...
مشعل خان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے تھا اور لوگوں کی اس سے کیو ں نہیں بنتی تھی ؟یونیورسٹی ملازم نے اندر کی بات بتا دی

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )عبد الولی خان یونیورسٹی میں دوروز قبل قتل ہونے والا مشعل خان اے این پی کا کارکن تھا ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق یونیورسٹی ملازم نے بتا یا کہ مشعال اے این پی کا کارکن تھا جسکی لوگوں سے زیادہ نہیں بنتی تھی۔ اساتذہ نے اپنے طور پر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی، کہیں سے اچانک توہین رسالت کی آواز آئی اور مجمع بنا تصدیق کیے جمع ہوگیا۔واضح رہے کہ مشعال خان کے قتل پر گزشتہ روز کے پی کے اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مشعال خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی لیکن مشعال خان کے جنازے پر پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہیں گیا ،مشعال خان کے تعلق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کے حلقے سے تھا ۔

مشعال خان قتل کیس میں نیا موڑ ،یونیورسٹی انتظامیہ نے مشعال خان کے قتل والے دن ہی انہیں معطل کر کے نوٹی فیکیشن جاری کیا

مزید :

مردان -