صبا قمر نے بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے بعد لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے انکار کردیا

صبا قمر نے بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے بعد لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے ...
صبا قمر نے بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے بعد لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے انکار کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر نے اپنی بالی ووڈ فلم کے بعد لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے شہر ت پانیوالی اداکارہ صباء قمرنے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم”ہندی میڈیم“ کے ٹریلر آنے کے بعد پاکستان میں ہونیوالے لکس سٹائل ایوارڈ میں احتجاجاً شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

صباء قمر نے ایوارڈ شو میں اس لئے شرکت سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کو 12 سال سے خاطر میں نہیں لایا گیا او ر ان کی صلاحیتوں کو مانا نہیں گیا۔33 سالہ اداکارہ کو ایوارڈ شو کی تین کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا مگر وہ پاکستان کے واحد انٹرنیٹمنٹ شو میں شرکت نہیں کریں گی۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ ایوارڈ شو میں انہیں صرف اسی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ ان کی بالی ووڈ فلم آرہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی نے میری فلم آنے کے بعد تعریف شروع کردی ہے۔

صباء قمر نے پاکستان میں فنکار کو جانچنے کے معیار کا گلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں 2004 سے کام کررہی ہیں مگر اس سے قبل کبھی بھی ایوارڈ شو یا کوئی انعام دینے کیلئے کوئی بھی میرے پاس نہیں آیا۔تاہم بالی ووڈ میں انٹری کے بعد صباء قمر نے کہا کہ ہر ایوارڈ شو اور برانڈ اب میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -