”کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے “، پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا

”کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے “، پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ...
”کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے “، پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس کے حوالے سے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں اپنے وکیل اختر شاہ کے ذریعے 2صفحات پر مشتمل جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے ۔جسٹس مامون الرشید 27اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے ۔

مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا : پیوریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں انکشاف

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یا پاکستان سے باہر تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں اور کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے ۔ نہ ہی کبھی منی لانڈرنگ کی ۔پرویز مشرف کے خلاف اقبال جعفری نے ناجائز اثاثہ جاتے بنانے کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -